شاید مستقبل میں اپنا چہرہ اے آئی کو بیچ دوں: احد رضا میر

احد رضا میر کا دلچسپ انٹرویو

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے معروف اداکار احد رضا میر کا حالیہ انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جس میں انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ممکن ہے میں مستقبل میں اپنا چہرہ مصنوعی ذہانت (AI) کو بیچ دوں۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد؛انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا

ٹیکنالوجی اور اداکاری پر گفتگو

امریکا میں مداحوں کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران احد رضا میر نے ٹیکنالوجی، اداکاری اور مستقبل کے منصوبوں پر کھل کر گفتگو کی۔ اداکار نے کہا کہ میں مصنوعی ذہانت کو ایک ساتھ دلچسپ اور خوفناک تصور کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کا دورہ

مزاحیہ تبصرہ

انہوں نے کہا کہ شاید چند سال بعد میں اپنا چہرہ اے آئی کو بیچ دوں، تاکہ وہ خودکار طور پر میری پرفارمنسز بنا دے۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں مزید کہا کہ پھر ایک سال میں میرے دس ڈرامے ریلیز ہوں گے اور میں آرام سے بیٹھا رہوں گا۔ احد کے اس دلچسپ تبصرے پر شائقین قہقہوں سے لوٹ پوٹ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے مظاہرین کی ایکسپریس وے اسلام آباد پر پرتشدد کارروائیوں کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

ٹیکنالوجی کے اثرات

اداکار نے تسلیم کیا کہ ٹیکنالوجی تیزی سے شوبز انڈسٹری کو بدل رہی ہے اور مستقبل میں اس کے اثرات مزید نمایاں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے ہدف دے دیا

پرائیویٹ زندگی اور شوق

احد رضا میر نے اپنی نجی زندگی کے بارے میں بتایا کہ وہ زیادہ تر وقت گھر پر گزارتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے گھر میں رہنا، فلمیں دیکھنا، تھیٹر اور سینما کا لطف اٹھانا پسند ہے، مجھے آرٹ سے بھی خاص لگاؤ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ایئر ڈیفنس تباہ کرنے کی بھارتی کوشش ناکام رہی، اسلام آباد نے منہ توڑ جواب دیا

فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کی پسند

ایک سوال کے جواب میں احد نے کہا کہ مجھے ہر طرح کے فنکاروں کے ساتھ کام کرنا پسند ہے، یہ شاید سیاسی لگے، لیکن سچ یہ ہے کہ میں سب کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: افغان حکومت کے ترجمان کا پاک فوج کے ٹینکوں پر قبضے کا جھوٹا دعویٰ بےنقاب

ڈرامہ عہدِ وفا کا ذکر

احد نے اپنے مقبول ڈرامے عہدِ وفا کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ مرد اداکاروں کے ساتھ کام کرنا بھی ایک دلچسپ اور نیا تجربہ تھا۔

اداکاری کا طریقہ

احد رضا میر نے کہا کہ میرے نزدیک اداکاری کا کوئی طے شدہ فارمولا نہیں، لوگ مجھ سے اکثر پوچھتے ہیں کہ تمہارا ایکٹنگ میتھڈ کیا ہے؟ لیکن حقیقت یہ ہے کہ کوئی خاص طریقہ نہیں، سب کچھ خود بخود ہو جاتا ہے جب میں کردار میں ڈوب جاتا ہوں۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...