بنوں: شادی کی تقریب میں 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق
بنوں میں شادی کی تقریب میں فائرنگ
بنوں(ڈیلی پاکستان آن لائن) بنوں میں شادی کی تقریب میں موسیقی کے دوران 2 گروپوں میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: جنہوں نے سنی اتحاد کو جوائن کیا ان کی واپسی کیسے ہو سکتی ہے اصل سوال یہ ہے،جسٹس امین الدین خان
واقعے کی تفصیلات
روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بنوں کے علاقے نار جعفر میں رات گئے شادی کی تقریب میں موسیقی جاری تھی اور ڈی جے میوزک پر خواجہ سرا رقص کر رہے تھے کہ اس دوران خواجہ سرا کو چھیڑنے پر دونوں گروپوں میں جھگڑا ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 10 مئی کے بعد اب بیرون ملک گرین پاسپورٹ کی تعریف کی جاتی ہے: شرجیل میمن
فائرنگ اور اس کے نتائج
اس دوران دونوں گروپ جو اسلحے سے لیس تھے، ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔
طبی امداد
پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جن میں 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔








