صدر زرداری کا کشمیر میں حکومت سازی کیلئے شہباز شریف سے فون پر رابطہ
صدر زرداری کی شہباز شریف سے رابطہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) صدر آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک، افغان سرحد۔۔پاک فوج کی فیصلہ کن کارروائیاں جاری، افغان طالبان فورسز کوکتنا نقصان پہنچا؟ سیکیورٹی ذرائع نے تازہ ترین صورتحال بتا دی
حکومت بنانے کے فیصلے پر اعتماد میں لینا
روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے شہباز شریف کو آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے فیصلے پر اعتماد میں لیا۔
یہ بھی پڑھیں: روس ایران کی مدد کررہا ہے: یورپی یونین
مسلم لیگ آزاد کشمیر امور کمیٹی کا کام
شہباز شریف نے مسلم لیگ آزاد کشمیر امور کمیٹی کو پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا ہے۔
مسلم لیگ کی کمیٹی کے سربراہ احسن اقبال ہیں جبکہ ممبران میں رانا ثناء اللّٰہ اور امیر مقام شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800روپے کا بڑا اضافہ
پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات کی تیاری
پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات سے قبل کمیٹی نے مسلم لیگ آزاد کشمیر سے مشاورت شروع کردی ہے۔
قمر زمان کائرہ کا بیان
دوسری جانب اس معاملے سے متعلق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ن لیگ نے آزاد کشمیر میں اپوزیشن میں بیٹھنے کے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ نمبرز پورے ہوتے ہیں تو حکومت بنانے کی کوشش کی جائے گی، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ہماری ابتدائی مشاورت ہوگئی جبکہ حتمی فیصلہ فائنل میٹنگ میں ہوگا۔








