صدر زرداری کا کشمیر میں حکومت سازی کیلئے شہباز شریف سے فون پر رابطہ
صدر زرداری کی شہباز شریف سے رابطہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) صدر آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ضلع کرم میں تمام بنکرز کے خاتمے اور اسلحہ جمع کرنے کا فیصلہ
حکومت بنانے کے فیصلے پر اعتماد میں لینا
روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے شہباز شریف کو آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے فیصلے پر اعتماد میں لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کیخلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد 186 تک پہنچ گئی
مسلم لیگ آزاد کشمیر امور کمیٹی کا کام
شہباز شریف نے مسلم لیگ آزاد کشمیر امور کمیٹی کو پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا ہے۔
مسلم لیگ کی کمیٹی کے سربراہ احسن اقبال ہیں جبکہ ممبران میں رانا ثناء اللّٰہ اور امیر مقام شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر وے پر ڈرائیور کیساتھ ساتھ مسافر وں کیلئے سیٹ بیلٹ باندھنا لازمی قرار
پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات کی تیاری
پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات سے قبل کمیٹی نے مسلم لیگ آزاد کشمیر سے مشاورت شروع کردی ہے۔
قمر زمان کائرہ کا بیان
دوسری جانب اس معاملے سے متعلق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ن لیگ نے آزاد کشمیر میں اپوزیشن میں بیٹھنے کے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ نمبرز پورے ہوتے ہیں تو حکومت بنانے کی کوشش کی جائے گی، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ہماری ابتدائی مشاورت ہوگئی جبکہ حتمی فیصلہ فائنل میٹنگ میں ہوگا۔








