آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی بازگشت، آئین ساز اسمبلی میں پارٹی پوزیشن کیا ہے؟
پاکستان پیپلز پارٹی کا عدم اعتماد کا فیصلہ
مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) - پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے لیے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی منظوری صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں گزشتہ روز دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری کو زارا نور عباس کے ڈانس کی تعریف کرنے پر شدید تنقید کا سامنا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے رابطے
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کی آئین ساز اسمبلی میں حکومت سازی کے لیے صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ کیا، جس پر شہباز شریف نے مسلم لیگ آزاد کشمیر امور کمیٹی کو پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 83-Year-Old Roshan Bibi Joins D-Chowk Protest After Arrest from Liaquat Bagh
ارکان کی تعداد کی ضرورت
آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی کو 27 اراکین کی حمایت درکار ہو گی جبکہ آئین ساز اسمبلی میں اس وقت پیپلز پارٹی کے اراکین کی تعداد 17 ہے۔ مسلم لیگ ن اس وقت 9 ممبران اسمبلی کے ساتھ ایوان میں موجود ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے ممبران کی تعداد 4 ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اہم خبر ۔۔۔پنجاب بھر میں ہوائی اڈوں اور ائیربیسز کے گرد 15 کلومیٹر تک دفعہ 144 نافذ
دیگر جماعتوں کی موجودگی
مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی ایک ایک رکن کے ساتھ ایوان میں موجود ہیں جبکہ فارورڈ بلاک میں 20 ارکان اسمبلی شامل ہیں۔ مسلم لیگ ن کی حمایت سے پیپلز پارٹی کے پاس اراکین کی مجموعی تعداد 26 ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں سوئی گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
مسلم لیگ ن کی حکمت عملی
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے بھی کہا ہے کہ ن لیگ آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا حصہ نہیں بنے گی، ہم اپوزیشن بینچز پر بیٹھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شپ لانچ کے دوران حادثہ، شمالی کوریا نے تین اعلیٰ عہدیدار گرفتار کر لیے
آنے والے سیاسی حالات
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن حمایت نہیں کرتی تو فارورڈ بلاک کے ارکان کی اہمیت بڑھ جائے گی، پیپلز پارٹی نے نمبر گیم پوری کرنے کیلئے فارورڈ بلاک کے اراکین رابطے تیز کر دیے ہیں۔
حکومت بنانے کی حکمت عملی
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی قیادت کی جانب سے حکومت بنانے کیلئے حکمت عملی پر مشاورت جاری ہے اور آنے والے دنوں میں اہم سیاسی پیشرفت کا امکان ہے تاہم پیپلز پارٹی نے اب تک حکومت سازی کے لیے مطلوبہ تعداد شو نہیں کی۔








