آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی بازگشت، آئین ساز اسمبلی میں پارٹی پوزیشن کیا ہے؟
پاکستان پیپلز پارٹی کا عدم اعتماد کا فیصلہ
مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) - پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے لیے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی منظوری صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں گزشتہ روز دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، سری لنکا آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے رابطے
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کی آئین ساز اسمبلی میں حکومت سازی کے لیے صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ کیا، جس پر شہباز شریف نے مسلم لیگ آزاد کشمیر امور کمیٹی کو پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار راب رائنر اور ان کی بیوی کی قتل کے الزام میں بیٹا گرفتار
ارکان کی تعداد کی ضرورت
آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی کو 27 اراکین کی حمایت درکار ہو گی جبکہ آئین ساز اسمبلی میں اس وقت پیپلز پارٹی کے اراکین کی تعداد 17 ہے۔ مسلم لیگ ن اس وقت 9 ممبران اسمبلی کے ساتھ ایوان میں موجود ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے ممبران کی تعداد 4 ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس چھاپوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری، حکام کو وسیع اختیارات حاصل
دیگر جماعتوں کی موجودگی
مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی ایک ایک رکن کے ساتھ ایوان میں موجود ہیں جبکہ فارورڈ بلاک میں 20 ارکان اسمبلی شامل ہیں۔ مسلم لیگ ن کی حمایت سے پیپلز پارٹی کے پاس اراکین کی مجموعی تعداد 26 ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: جدید ترک ڈرونز کا شاندار ریکارڈ بھارتی فوج کیلئے دردِ سر بن گیا
مسلم لیگ ن کی حکمت عملی
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے بھی کہا ہے کہ ن لیگ آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا حصہ نہیں بنے گی، ہم اپوزیشن بینچز پر بیٹھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیموں کو ایمنسٹی دینے پر غور کرنا ہوگا: وزیر اعلیٰ پنجاب
آنے والے سیاسی حالات
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن حمایت نہیں کرتی تو فارورڈ بلاک کے ارکان کی اہمیت بڑھ جائے گی، پیپلز پارٹی نے نمبر گیم پوری کرنے کیلئے فارورڈ بلاک کے اراکین رابطے تیز کر دیے ہیں۔
حکومت بنانے کی حکمت عملی
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی قیادت کی جانب سے حکومت بنانے کیلئے حکمت عملی پر مشاورت جاری ہے اور آنے والے دنوں میں اہم سیاسی پیشرفت کا امکان ہے تاہم پیپلز پارٹی نے اب تک حکومت سازی کے لیے مطلوبہ تعداد شو نہیں کی۔








