میں اپنے بچے کے ڈائپر خود تبدیل کرتا ہوں: محب مرزا
محب مرزا کی گفتگو بچوں کی تربیت پر
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا کا کہنا ہے کہ بچوں کی تربیت اور گھریلو امور میں مردوں کو بھی برابر ذمہ داریاں اُٹھانی چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی میوزک انڈسٹری میں لیجنڈز گلوکاروں کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے، حمیرہ اصغر
والد بننے کا تجربہ
روزنامہ جنگ کے مطابق حال ہی میں اداکار ایک پوڈکاسٹ میں دکھائی دیئے جہاں انہوں نے دوسری بار والد بننے کے تجربے اور بیٹے کی پیدائش کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلیوں پر بات کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاك ویلز كار ميلہ فيصل آباد میں: اپنی گاڑی فوراً بیچنے کا سنہری موقع
بچوں کی دیکھ بھال میں مشترکہ ذمے داری
دورانِ انٹرویو انہوں نے کہا کہ بچوں کی پرورش کرنا، ان کی دیکھ بھال کرنا صرف ماں کی ذمہ داری نہیں بلکہ دونوں والدین کو مل کر یہ ذمہ داری اُٹھانی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی شہرقائد کو وفاق یا فوج کے حوالے کرنے کی وال چاکنگ
باپ کی ذمہ داریاں
ان کا کہنا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آتا اکثر باپ بچوں کے ڈائپر تبدیل کرتے ہوئے کراہت کیوں محسوس کرتے ہیں؟ پہلے اپنی بیٹی اور اب اپنے بیٹے کے ڈائپر میں خود تبدیلی کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
مردوں کے لیے مشورہ
انہوں نے مردوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح ایک ماں بچے کی ضروریات کا خیال رکھتی ہے، اسی طرح باپ کا بھی فرض ہے کہ وہ بھی بچوں کی ذمہ داریاں برابر سے اُٹھائے۔
یہ بھی پڑھیں: کنسرٹ میں بھارتی پرچم لہرانے پر گلوکار طلحہ انجم نے معافی مانگ لی
گھر کے کاموں میں تعاون
اس کے ساتھ انہوں نے مزید کہا کہ میں گھر کے کاموں میں صنم کی مدد کرتا ہوں، ہمارے پاس صرف صفائی کے لیے اور ہفتے میں 3 دن کھانا پکانے والے آتے ہیں، اس کے علاوہ باقی تمام کام ہم خود کرتے ہیں۔ میں برتن دھوتا ہوں اور یہ عادت مجھ میں اپنے والد سے آئی ہے، جو اپنی پلیٹ خود دھوتے تھے، جس سے میں نے یہ سیکھا کہ سب کو برابر کام کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: امام الحق اور ان کی اہلیہ کی شادی پر پہلی بار دلچسپ گفتگو
بچوں کی نگہداشت کا وقت
محب مرزا نے یہ بھی کہا کہ بچوں کی پیدائش کے بعد زیادہ تر وقت ان کی دیکھ بھال میں لگ جاتا ہے۔
ذاتی زندگی کی جھلک
واضح رہے کہ 2005 میں اداکار محب مرزا نے اداکارہ آمنہ شیخ سے پہلی شادی کی تھی، جو 2019 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ ان کی ایک بیٹی میسا ہے، جو 2015 میں پیدا ہوئی۔
بعدازاں محب مرزا نے اداکارہ صنم سعید کے حوالے سے گزشتہ برس اعلان کیا کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں۔ ان کے یہاں رواں سال مئی میں بیٹے ولی حسن مرزا کی پیدائش ہوئی ہے۔








