ایک سال پرانی تقریر کے چند سیکنڈ کاٹ کر پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، ہمیشہ فلسطین کا مقدمہ لڑا، چوہدری سالک حسین

چوہدری سالک حسین کا فلسطین کے حق میں بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ ان کی فلسطین کے لیے حمایت ہمیشہ واضح رہی ہے، وہ اقوام متحدہ میں کھڑے ہو کر فلسطین کے حق میں آواز اٹھاتے رہے ہیں، ان کا ایک کلپ کاٹ کر پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔

پالیسی کی وضاحت

ایکس پر جاری اپنے بیان میں چوہدری سالک حسین نے کہا کہ "ہمارے لیے فلسطین ہماری شہ رگ کے قریب ہے اور ہم کسی بھی جبر یا قبضے کے ساتھ کبھی نہیں کھڑے ہوئے۔ ہماری فلسطین کے لیے حمایت ہمیشہ واضح رہی ہے۔ اقوام متحدہ میں کھڑے ہو کر فلسطین کے حق میں آواز اٹھاتا رہا ہوں۔"

پراپیگنڈے کا جواب

انہوں نے کہا کہ ایک سال پرانی تقریر کے چند سیکنڈ کاٹ کر پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ وہ پوری دنیا کے سامنے فلسطین کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور لڑتے رہیں گے۔

مخالفین کا ذکر

چوہدری سالک حسین نے کہا کہ بیرون ملک مفرور بعض لوگ بھی ان کے خلاف پراپیگنڈہ مہم میں شامل ہیں لیکن وہ یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ان لوگوں کی اسرائیل کو تسلیم کرانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...