وزیراعلی مریم نواز کے سپیشل بچوں کے لیے خصوصی اقدامات، صحت کی جانچ، آئی ٹی کورسز، کیمرہ مانیٹرنگ، کمپیوٹر لیب، مفت لیپ ٹاپ
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی کوششیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سپیشل بچوں کے لئے سپیشل اقدامات کئے ہیں۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ سپیشل ایجوکیشن کے طلباء کی ہیلتھ سکریننگ کا جامع پروگرام شروع ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خضدار میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
ہیلتھ سکریننگ کا پروگرام
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں 35,600 سے زائد سپیشل بچوں کی ہیلتھ سکریننگ کی گئی۔ صوبہ بھر کے سپیشل ایجوکیشن مراکز میں زیر تعلیم 34 ہزار سے زائد طلباء کا علاج معالجہ کیا گیا۔ آئی ٹیسٹنگ، دانتوں کا معائنہ اور دیگر امراض کا علاج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پڑوسی ملک ایران پر بلاوجہ اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں: وزیراعظم
علاج معالجہ کی تفصیلات
سپیشل ایجوکیشن سنٹرز میں 20 ہزار طلباء کا موقع پر ہی علاج معالجہ کیا گیا۔ مراکز صحت، تحصیل ہیڈ کوارٹرز اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں 9 ہزار سے زائد طلباء جبکہ بڑے شہروں کے ہسپتالوں میں 5 ہزار سے زائد طلبہ کا علاج معالجہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائی کورٹ نے موٹر وے پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں سے جرمانہ وصولی کو روک دیا
داخلوں کے لئے مہم
پنجاب بھر میں سپیشل طلباء کے داخلوں کے لئے ڈور ٹو ڈور مہم کامیابی سے ہمکنار ہو چکی ہے، جس کے دوران 5 ہزار سے زائد نئے داخلے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: برفیلی ہوا جسم کو چھری کی طرح کاٹ رہی تھی، شکار کی تھرل میں سردی کا احساس ذرا کم ہی تھا، ہلکی ہلکی دھند، رات کا پہلا پہر ہر طرف سناٹا، 2 ہی آوازیں تھیں
نئے کورسز اور کمپیوٹر لیبز
سی ایم پنجاب خود مختار پروگرام کے تحت سپیشل ایجوکیشن مراکز میں 2 خصوصی کورسز کا اجراء کیا گیا ہے۔ سپیشل ایجوکیشن مراکز میں ڈیزائن اینڈ یو ٹیوب، کانٹینٹ کریشن، سوشل میڈیا اور ای کامرس کے کورسز بھی کرائے جا رہے ہیں۔ سپیشل ایجوکیشن مراکزمیں 10 سٹیٹ آف دی آرٹ نئی کمپیوٹر لیبز کی منظوری دے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر
ٹریننگ اور کیمرہ نصب
سی ایم پنجاب خود مختار پروگرام کے تحت 18 ماسٹر ٹرینرز اور 1760 طلبہ کی ٹریننگ جاری ہے۔ ٹریننگ کے دوران پہلی 50 پوزیشنز حاصل کرنے والے سپیشل طلباء کو لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔ لاہور، گوجرانوالہ، ملتان اور ڈی جی خان ڈویژن کے 142 سپیشل ایجوکیشن مراکز میں کیمرے لگیں گے۔ ملتان اور لاہور سمیت 4 ڈویژن میں سپیشل ایجوکیشن مراکز میں 989 کیمرے نصب ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور، سماعت 18 نومبر تک ملتوی
دوسرے فیز میں کیمروں کی تنصیب
دوسرے فیز میں بہاولپور، فیصل آباد، راولپنڈی، سرگودھا اور ساہیوال کے 158 سپیشل انسٹیٹیوٹ میں اگلے مئی تک 4381 کیمرے نصب ہوں گے۔ سپیشل ایجوکیشن مراکز میں خصوصی طلباء کے تحفظ کے لئے نصب کیمروں کو لاہور میں قائم سنٹرل سرویلنس روم سے منسلک کیا جائے گا۔
طلباء کے رویوں کا تجزیہ
سپیشل ایجوکیشن مراکز میں کیمرہ ریکارڈنگ سے علاج اور بہتری کے لئے طلباء کے رویوں کا تجزیہ بھی کیا جائے گا۔ پنجاب بھر کے سپیشل ایجوکیشن مراکز میں خصوصی طلبہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے نومبر تک 3450 کیمرے انسٹال کئے جائیں گے۔








