ترکی میں پاک افغان مذاکرات کا دوسرا روز، پاکستان کا تمام دہشتگرد تنظیموں کے خلاف قابل تصدیق کارروائی پر زور

استنبول میں پاک افغان مذاکرات

استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن) استنبول میں پاک افغان مذاکرات کے دوسرے روز پاکستان نے تعلقات کی بہتری کیلئے دہشتگردی روکنے کی شرط رکھ دی۔ پاکستانی حکام نے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج سمیت تمام دہشتگرد تنظیموں کیخلاف قابل تصدیق کارروائی پر زور دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے کیخلاف کارروائی پاکستان کا بنیادی مطالبہ ہے، دہشتگردوں کیخلاف واضح، مصدقہ اور موثر کنٹرول مطالبے کے تین لازمی اجزاء ہیں، طالبان حکومت اس اصولی مطالبے کو تسلیم کرتی ہے تو بات آگے بڑھے گی۔

یہ بھی پڑھیں: حارث رؤف کا بھارتی شائقین کو 0-6 کا نشان دکھانے کا اشارہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

پاکستان کا موقف

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم اچھے ہمسایوں اور برادرانہ تعلقات کو فروغ دینا چاہیں گے لیکن اگر مطالبے پر ہماری تسلی نہ ہوئی تو پاکستان کسی بھی طرح کی لچک نہیں دکھائے گا۔ پاکستان قومی مفادات کے تحفظ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کا حق محفوظ رکھے گا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض حلقے یہ تاثر دے رہے ہیں کہ ترکیہ پاکستان کو طالبان کے ساتھ ممکنہ تصادم سے بچا رہا ہے، جیسے قطر کو غیرجانبدار سمجھتے ہیں، ترکیہ بھی ایک غیر جانبدار ملک ہے۔ کوئی یہ غلط تاثر دینے کی کوشش کرے کہ مذاکرات کے سہولت کاروں کا کسی جانب جھکاؤ ہے، یہ انتہائی غلط بات ہوگی۔

پاکستان کی دفاعی صلاحیت

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ عوام، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور حکومت کا عزم اور مورال غیر متزلزل ہے۔ کوئی یہ سمجھتا ہے کہ پاکستان سلامتی، معاشی یا سیاسی لحاظ سے کمزور ہے تو یہ سنگین غلط فہمی ہوگی۔ پاکستان کسی بھی مِس ایڈونچر کا مناسب جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان اپنے قومی مفادات کا ہر حال میں دفاع کرے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...