معصوم لوگوں کا خون بہانا جہاد نہیں فساد ہے: حافظ طاہر محمود اشرفی
چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کا خون بہانہ جہاد نہیں فساد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عارف والا: گیس لیکج سے ہولناک آتشزدگی، ماں اور 2 کمسن بچیاں جاں بحق
امن کی ضرورت
صوبائی دارالحکومت لاہور سے جاری اپنے ایک ویڈیو بیان میں علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ممالک کی قیادت امن چاہتی ہے۔ پاکستان کی قوم اور افواج جنگ نہیں چاہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت
وزیر دفاع کے بیان پر وضاحت
’’آئی این پی‘‘ کے مطابق چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ جہاں تک وزیر دفاع کے بیان کا تعلق ہے، وہ اس کی وضاحت خود کریں گے۔
تعلیمی اداروں میں مکالمہ
حافظ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں مکالمے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، معصوم لوگوں کا خون بہانہ جہاد نہیں فساد ہے۔








