پانچویں ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری، کراچی سے فاصلہ کتنا ہے۔۔؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
محکمہ موسمیات کی نئی رپورٹ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات پاکستان نے بحیرۂ عرب میں بننے والے کم دباؤ کے باعث پانچویں ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کو قطر سے ملنے والا طیارہ وصول ہو گیا، امریکی صدر کے سرکاری طیارے کے طور پر خدمات انجام دے گا
ہوا کے دباؤ کی صورتحال
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی بحیرۂ عرب میں موجود ہوا کا یہ دباؤ گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران شمال مغرب کی جانب بڑھا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ دباؤ کراچی کے جنوب، جنوب مشرق میں تقریباً 936 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، جب کہ ممبئی (بھارت) سے اس کا فاصلہ تقریباً 700 کلومیٹر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میں بانی متحدہ کی بیٹی کو ایئر پورٹ لینے جا رہا ہوں، رؤف صدیقی
آئندہ کی پیشگوئی
’’آئی این پی‘‘ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ نظام مزید منظم ہو کر شمال مغرب کی جانب بڑھ سکتا ہے۔ تاہم فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔
سائیکلون وارننگ سینٹر کی نگرانی
ترجمان محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے اور کسی بھی ممکنہ تبدیلی کے بارے میں عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔








