مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے لیے ہمیں ووٹ دے گی، رہنما پیپلز پارٹی سردار تنویر الیاس
سردار تنویر الیاس کا بیان
مظفر نگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی کوشش ہے کہ آزاد کشمیر کی اسمبلی اپنا وقت پورا کرے کیونکہ آزاد کشمیر کا نظام ڈی ریل نہیں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں 7روز کی توسیع
حکومت کی صورتحال
جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت اگر پیپلز پارٹی وہاں حکومت بنانے کی کوشش نہیں کرتی تو حکومت گر جائے گی اور اسمبلی تحلیل ہو جائے گی۔ پیپلز پارٹی کی کوشش ہے کہ اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کیلئے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت
تقرریوں کی ضرورت
سردار تنویر الیاس نے مزید کہا کہ اس وقت سات سے آٹھ آئینی عہدے خالی ہیں جس پر تقرریاں ہونا ضروری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی اور سیکرٹری جنرل کی تبدیلی کی خبریں درست نہیں ، شیخ وقاص اکرم کی وضاحت
ہڑتال کی صورتحال
دوسری جانب آزاد کشمیر میں پولیس، ڈاکٹرز اور عام آدمی ہڑتال پر ہیں۔ ہمیں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن حکومت بنانے کے لیے ہمیں ووٹ دے گی لیکن وزارتیں نہیں لے گی۔
آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا انتخاب
آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے نام کے حوالے سے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو فیصلہ کریں گے۔








