سکھر، کیرتھر کینال سے نکل کر آبی جانور سڑکوں پر گھومنے لگے، شہریوں نے محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دی
آبی جانوروں کی سڑکوں پر آمد
سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن) کیر تھر کینال سے نکل کر آبی جانور سڑکوں پر گھومنے لگے۔ محکمہ وائلڈ لائف نے اطلاع ملنے پر کچھوے کو پکڑ کر دریائے سندھ میں چھوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں اکیڈمی جاتے ہوئے بچی کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار
کچھوے کی ریسکیو کی کارروائی
تفصیلات کے مطابق، کیر تھر کینال سے گذشتہ روز آبی جانور (کچھوا) قریبی پارک میں گھس گیا۔ مقامی افراد نے اس کی اطلاع فوری طور پر محکمہ وائلڈ لائف کے عملے کو دی، جس پر اہلکاروں نے کچھوے کو ریسکیو کرکے دریائے سندھ میں چھوڑ دیا۔
محکمہ وائلڈ لائف کا بیان
’’آئی این پی‘‘ کے مطابق، محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے بتایا کہ نہروں میں پانی کی سطح میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے آبی جانور خوراک کی تلاش اور دھوپ کے لیے باہر آجاتے ہیں۔ اطلاع پر کچھوے کا ریسکیو کر کے دریائے میں چھوڑ دیا گیا ہے۔








