استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستانی وفد نے افغان طالبان کے وفد کو حتمی موقف پیش کر دیا
پاک افغان مذاکرات کا آغاز
استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکیہ میں پاک افغان مذاکرات کے دوسرے روز پاکستان نے افغان طالبان کے وفد کو حتمی موقف پیش کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہانگ کانگ ایئرپورٹ پر کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگر، دو افراد ہلاک
پاکستان کا واضح موقف
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ افغان طالبان کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردوں کی سرپرستی نا منظور ہے۔ اس دوران پاکستانی وفد نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ اس کے خاتمے کے لئے ٹھوس اور یقینی اقدامات کرنے پڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں غیرملکی باشندے کے گھر ڈکیتی کا مرکزی ملزم گرفتار
طالبان کا غیر منطقی موقف
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران پاکستانی موقف کے برعکس طالبان کے دلائل غیر منطقی اور زمینی حقائق سے ہٹ کر ہیں۔ نظر آ رہا ہے کہ طالبان کسی اور ایجنڈے پر چل رہے ہیں، یہ ایجنڈا افغانستان، پاکستان اور خطے کے استحکام کے مفاد میں نہیں ہے۔
مذاکرات کی پیشرفت کی شرط
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مذاکرات میں مزید پیشرفت افغان طالبان کے مثبت رویے پر منحصر ہے۔








