بھارت میں آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ جنسی ہراسانی کے واقعے پر بی سی سی آئی کا ردعمل بھی آگیا
بھارتی کرکٹ بورڈ کا بیان
نیو دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اندور میں آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم کی دو کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والی جنسی ہراسانی کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے سے بھارت کا تشخص مجروح ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا رد عمل سامنے آگیا
بی سی سی آئی کے نائب صدر کا موقف
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا کہ خواتین کرکٹرز کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پورا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، ہم تمام ضروری اقدامات کریں گے اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کا آج (پیر) کا دن ستاروں کی روشنی میں کیسا رہے گا؟
سیکریٹری بی سی سی آئی کا اظہار افسوس
بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوجیت سائیکیا نے بھی افسوس کا اظہار کیا اور ملزم کو فوری گرفتار کرنے پر مدھیا پردیش پولیس کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے، اس طرح کے واقعات سے بدنامی ہوتی ہے، ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے فوری کارروائی کرنے پر ہم ریاستی پولیس کو سراہتے ہیں، اب ملزم کو سزا کے لیے قانون خود اپنا راستہ لے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران جوابی کارروائی ضرور کرے گا، لیکن یہ کارروائی کیا ہوگی اس بارے کچھ کہنا مشکل ہے، لیفٹیننٹ جنرل مارک سی شوارٹز
واقعہ کی تفصیلات
واضح رہے کہ دو روز قبل بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور میں ویمنز کرکٹ ورلڈ میں حصہ لینے والی آسٹریلیا کی ٹیم کی دو کھلاڑیوں کے ساتھ جنسی ہراسانی کا واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک موٹر سائیکل سوار انہیں نامناسب انداز میں چھو کر فرار ہوا تھا۔ آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم کی دونوں کھلاڑی ہوٹل سے نزدیک واقعے کے کیفے جارہی تھیں کہ اسی دوران یہ واقعہ پیش آیا۔
پولیس کی رپورٹ
سب انسپکٹر نیدھی راگھووانشی کے مطابق موٹرسائیکل سوار شخص نے کھلاڑیوں کا پیچھا کیا اور ایک کھلاڑی کو نامناسب انداز میں چھوا اور فرار ہوگیا۔








