ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل (Aries) - سیارہ مریخ
21 مارچ سے 20 اپریل
آج ایک اہم کام میں کامیابی حاصل ہو گی اور جس طرف امید لگا رکھی تھی وہ بھی پوری ہو سکے گی اور کچھ رقم بھی ہاتھ میں آنے کے بھی بڑے امکانات روشن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شیر کے حملے میں زخمی بچے کے خاندان کی مدد، وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے الیکٹرک رکشہ فراہم کر دیا گیا
برج ثور (Taurus) - سیارہ زہرہ
21 اپریل سے 20 مئی
ایک باہر کا شخص آپ کی زندگی میں مداخلت کر رہا ہے، اس کو خود سے دور رکھیں اور جو بھی فیصلے کرنے ہیں وہ خود سے کریں، ابھی آپ کو وہ طاقت نہیں مل رہی جو ملنی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ کے 80 سرکاری سکولز 10 ستمبر تک بند رہیں گے، ڈپٹی کمشنر
برج جوزہ (Gemini) - سیارہ عطارد
21 مئی سے 20 جون
جن لوگوں نے آپ کی مالی مدد کبھی نہیں کی تھی، وہ بھی اب اس کے لئے تیار ہوں گے اور جو لوگ کسی بھی معاملے میں کافی دنوں سے آئے ہوئے تھے، وہ اس سے نکل جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لودھراں کے قریب تیز رفتار کی کئی بوگیاں الٹ گئیں
برج سرطان (Cancer) - سیارہ چاند
21 جون سے 20 جولائی
آپ کو اب صورتحال کا اندازہ کر کے چلنا ہو گا، اس وقت رسک تو بالکل بھی نہیں لینا اور کسی انجان کام میں ہاتھ نہیں ڈالنا ورنہ سخت نقصانات کا اندیشہ موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کے ممکنہ خطرات، پنجاب بھر میں 7 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ
برج اسد (Leo) - سیارہ شمس
21 جولائی سے 21 اگست
جس طرح سے آپ چاہتے ہیں، اب معاملات تو ویسے نہیں چلیں گے، انشاءاللہ وہ ہو گا جو آپ کے حق میں بہتر ہے، اللہ پر پورا توکل رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے ایل پی جی گیس کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا
برج سنبلہ (Virgo) - سیارہ عطارد
22 اگست سے 22 ستمبر
ایک اہم مشکل انشاءاللہ آج حل ہو گی اور آپ کی زندگی میں کچھ سکون کا سانس نصیب ہو گا، جو لوگ عرصہ دراز سے بندش میں تھے اب اس سے نکلنا شروع ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: “گاؤں میں پہلی محبت کی شادی ہماری تھی” بوڑھے میاں بیوی کی کہانی سن کر آپ بھی کہیں گے سچی محبت اسے کہتے ہیں
برج میزان (Libra) - سیارہ زہرہ
23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کی ایک دلی مراد انشاءاللہ پوری ہو گی، اللہ کا نام لے کر جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے انشاءاللہ وہ بھی ہو جائے گا، جو لوگ بیمار ہیں وہ صحت یاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نجی حج آپریٹرز کی غفلت سے کوئی حج پر نہ جا سکے تو کمپنی کا لائسنس منسوخ کیا جائے گا، وزارت مذہبی امور
برج عقرب (Scorpio) - سیارہ مریخ
23 اکتوبر سے 22 نومبر
جن افراد نے روزگار میں بہتری نہیں دیکھی عرصہ ہو گیا ہے، وہ اب انشاءاللہ زبردست بہتری دیکھ سکیں گے۔ آج کا دن ایک بڑی اہم خوش خبری لے کر نمودار ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کی سیاست میں باضابطہ انٹری، الیکشن کمیشن میں کاغذات جمع کرادیے
برج قوس (Sagittarius) - سیارہ مشتری
23 نومبر سے 20 دسمبر
اب راستہ صاف ہوتا جا رہا ہے، آپ پچھلے کافی دنوں سے جن مسائل کا شکار چلے آ رہے تھے، اب اُن میں نمایاں کمی آتی جا رہی ہے، بس آپ ثابت قدم رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مقامی صنعتکاروں کو 37 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز سالانہ نقصان کا سامنا ،اضافی ایل این جی بیچنے پر غور شروع
برج جدی (Capricorn) - سیارہ زحل
21 دسمبر سے 19 جنوری
نوکری روز گار کی تلاش ختم ہو گی، جس بھی مسئلے میں آپ ہیں وہ ٹھیک ہونا شروع ہو جائے گا اور جو راستہ کبھی بند تصور کر رہے تھے، وہ انشاءاللہ کھل جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلاب سے اموات کی تعداد 76 تک پہنچ گئی، 42لاکھ سے زائد افراد متاثر
برج دلو (Aquarius) - سیارہ زحل
20 جنوری سے 18 فروری
آپ کے لئے اب وہ کام آسان ہو گا جو بڑا مشکل لگ رہا تھا، اب آپ کو ایک آسان دور ملنے والا ہے، جس سے زندگی کا رُخ ہی بدل جائے گا انشاءاللہ۔
برج حوت (Pisces) - سیارہ مشتری
19 فروری سے 20 مارچ
فکر مند نہ ہوں، سب کچھ ٹھیک ہے، جو رکاوٹ بھی ہے وہ وقتی ہے، آپ کے لئے اب وہ کام آسان ہو گا جو کل تک بہت مشکل تھا، آپ کی قدرتی مدد ہو گی۔








