گجرات: مظفرآباد کی مومنہ رانی نے ویمن وشو نیشنل چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت لیا
ویمن وشو نیشنل چیمپئن شپ
گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر میں منعقدہ ویمن وشو نیشنل چیمپئن شپ میں مظفرآباد آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت کھلاڑی مومنہ رانی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور میڈل اپنے نام کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرقِ گلاب سے غسل دینے کی روح پرور تقریب
مومنہ رانی کی خواہشات
مومنہ رانی کا کہنا ہے کہ اگر حکومت انہیں سپورٹ فراہم کرے تو وہ انٹرنیشنل سطح پر کشمیر اور پاکستان کا نام روشن کر سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اگر نیلم جہلم منصوبے کو نقصان پہنچتا تو کتنی تباہی ہوتی۔۔۔؟ چیئرمین واپڈا نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں۔
حکومت کی غیر موجود حمایت
تاہم انہوں نے شکوہ کیا کہ اب تک انہیں سپورٹس بورڈ کی جانب سے کوئی معاونت یا انعام نہیں دیا گیا، حتیٰ کہ ایوارڈ کے لیے بھی نہیں بلایا گیا۔
خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی
مومنہ رانی نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ وہ عالمی سطح پر ملک و قوم کے لیے مزید کامیابیاں سمیٹ سکیں۔








