لاہور ہائی کورٹ: اقلیتوں سے کوٹے پر ججز تقرری کی درخواست مسترد

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے اقلیتی کمیونٹی سے ججز لینے کے لیے پانچ فیصد کوٹے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ ججوں کی تقرری میں میرٹ سب کے لیے برابر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حوثیوں کا حملہ، امریکی طیارہ بردار جہاز سے ایف 18 طیارہ سمندر میں گرنے کی وجہ سامنے آگئی

درخواست کا پس منظر

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے نصیب مسیح کی درخواست پر 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا اور قرار دیا کہ آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت جوڈیشل کمیشن تقرری کا مجاز ادارہ ہے، عدلیہ میں ججز بھرتی کے لیے کوٹہ مقرر کرنا میرٹ پر سمجھوتہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے عارف علوی کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا

درخواست گزار کا مؤقف

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے 2009 میں اقلیتوں کیلئے سرکاری محکموں میں پانچ فیصد کوٹہ مختص کیا تھا، تاہم اس پالیسی کے باوجود اعلیٰ عدالتوں میں اقلیتی برادری سے کسی جج کی تعیناتی نہیں کی گئی۔

درخواست گزار کے مطابق آئین پاکستان کے آرٹیکل 27 اور آرٹیکل 36 پر تاحال عملدرآمد نہیں ہو رہا، استدعا ہے کہ عدالت حکومت کو اقلیتوں کیلئے علیحدہ میرٹ مقرر کرنے اور اُن میں سے ججز تعینات کرنے کا حکم دے۔

یہ بھی پڑھیں: ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کا معاملہ، محکمہ جیل کے انتظامی قوانین تبدیل

فیصلے کی تفصیلات

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے فیصلے میں لکھا کہ عدلیہ میں ججز کی تقرری کا طریقہ کار آئین میں واضح ہے، عدلیہ کی ملازمت کوئی روایتی ملازمت نہیں، یہ دیگر ملازمتوں سے مختلف ہے، دیگر سروسز کے ملازمین کو آئینی اور عملی طور پر عدلیہ کے ملازمین کے مساوی نہیں سمجھا جا سکتا۔

مجموعی نتیجہ

فیصلے کے مطابق درخواست گزار نے ججز کے کوٹے کے لیے سپریم کورٹ کے کیس کا حوالہ دیا، چیف جسٹس نے کہا کہ ججوں کی تقرری میں میرٹ سب کے لیے برابر ہے، آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت جوڈیشل کمیشن تقرری کا مجاز ادارہ ہے، عدلیہ میں ججز بھرتی کے لیے کوٹہ مقرر کرنا میرٹ پر سمجھوتہ ہوگا。

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...