بھارت کی ہٹ دھرمی امن کیلئے خطرہ، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار

پاکستان کا موقف

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کی ہٹ دھرمی جنوبی ایشیا کے امن کے لیے خطرہ ہے، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سگنل میسجنگ ایپ کیا ہے اور یہ کتنی محفوظ ہے؟

کشمیر پر بھارتی قبضہ

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جموں و کشمیر پر بھارتی قبضہ کے 78 سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے 27 اکتوبر 1947 کو سری نگر پر غیر قانونی قبضہ کیا، 78 برس سے کشمیری عوام بھارتی جبر و ظلم کا سامنا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی پسند کشمیری رہنما کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بھٹ انتقال کر گئے

اقوامِ متحدہ کی قراردادیں

اسحاق ڈار نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری ہی مسئلہ کشمیر کا حل ہے، بھارت نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کی، پاکستان اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے تقدس اور عملدرآمد پر یقین رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، اوورسیز پاکستانی کے ساتھ ہوٹل مالک کا کروڑوں کا فراڈ، مری پولیس نے دبنگ اعلان کردیا

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال

انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد بھارتی اقدامات نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال مزید بگاڑ دی، غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل جاری کر کے آبادی کے تناسب کو تبدیل کیا جا رہا ہے، کشمیری قیادت کی گرفتاری اور انسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرہ علاقوں کے فلڈ ریلیف کیمپوں میں مچھرمار اور جراثیم کش سپرے کا آغاز

کشمیری عوام کی استقامت

وزیر خارجہ نے کہا کہ پہلگام حملے کے بعد ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، کشمیری عوام نے ظلم کے باوجود حوصلہ اور استقامت کا مظاہرہ کیا، بھارت کی ہٹ دھرمی جنوبی ایشیا کے امن کے لیے خطرہ ہے، عالمی برادری کشمیریوں کی تکالیف کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرے۔

پاکستان کی حمایت

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان ہر بین الاقوامی فورم پر کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...