پاکستان کا بھارت سے ملحقہ فضائی حدود 2 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ
پاکستان کی فضائی حدود کی بندش
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے بھارت سے ملحقہ فضائی حدود 2 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رضوان کے پاس سانس لینے کا بھی وقت نہیں ہوگا۔
بندش کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نوٹم کے مطابق فضائی حدود 28 اور 29 اکتوبر کو صبح 6 سے رات 9 بجے تک بند رہے گی۔ لاہور اور کراچی ریجنز کے بھارتی روٹس کے درمیان فضائی حدود بند رہے گی۔
کمرشل پروازوں کے لئے ہدایات
کمرشل پروازوں کو احتیاطی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔ 2 روز کے دوران فضائی حدود 3 گھنٹے کیلئے بند رہے گی۔ ایئرپورٹ اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز کو نوٹم جاری کردیا ہے۔








