چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا کا بنگلہ دیش کا سرکاری دورہ، اہم ملاقاتیں

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا بنگلہ دیش کا دورہ

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلہ دیش کا سرکاری دورہ کیا ہے۔

اہم ملاقاتیں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس، چیف آف نیول سٹاف، ایئر چیف مارشل حسن محمود خان اور پرنسپل سٹاف آفیسر، آرمڈ فورسز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن سے ملاقات ہوئی۔ ملاقاتوں میں علاقائی و عالمی سلامتی کی صورتحال، باہمی دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دیرینہ برادرانہ تعلقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ دونوں ممالک خود مختاری، مساوات اور باہمی احترام کی بنیاد پر ان تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔

دفاعی تعاون کا عزم

فریقین نے دفاعی و سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور فوجی سطح پر روابط کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے سکول آف انفینٹری اینڈ ٹیکٹکس سلہٹ کا بھی دورہ کیا۔

فیکلٹی و طلباء سے ملاقات

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے فیکلٹی و طلباء سے ملاقات کی اور ان کے خیالات کا تبادلہ کیا۔

بنگلہ دیشی قیادت کی تعریف

دوسری جانب بنگلہ دیش کی سول و عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا۔

گارڈ آف آنر اور قومی یادگار پر حاضری

سناکونجو پہنچنے پر جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چاق و چوبند فوجی دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، اور انہوں نے شیکھا انیربان قومی یادگار پر پھول رکھے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...