کوشش ہے کہ ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں کوئی پیچھے نہ رہ جائے:شزا فاطمہ خواجہ
وفاقی وزیر کا بیان
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی ترجیح ہے۔ کوشش ہے کہ ڈیجیٹل تبدیلی کے اس سفر میں کوئی پیچھے نہ رہ جائے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس 12اگست کو طلب کرلیا
تعلیمی اداروں میں جدت کا فروغ
شزا فاطمہ خواجہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت کی تعلیم، ڈیجیٹل تبدیلی اور جدت کو حکومت اور تعلیمی اداروں میں فروغ دے رہی ہے۔
ٹیکنالوجی کا اثر
’’جنگ‘‘ کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ڈیجیٹل تبدیلی کے اس سفر میں کوئی پیچھے نہ رہ جائے، آج زندگی کے ہر شعبے میں ٹیکنالوجی کا عمل دخل ہے۔ میٹا کے ساتھ مل کر ٹیچرز کی تربیت کر رہے ہیں، 10 لاکھ بچوں کو اے آئی کے حوالے سے ٹریننگ دینی ہے۔ میٹا اے آئی میں اردو زبان کی شمولیت ایک سنگ میل ہے، ہم اپنے نوجوانوں کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر رہے ہیں۔








