الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کی مدت بڑھانے سے متعلق آئین میں ترمیم کی سفارش کر دی
نگران حکومت کی مدت میں توسیع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کی مدت بڑھانے سے متعلق آئین میں ترمیم کی سفارش کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی، پختونخوا حکومت نے 8 نام ارسال کردیئے
آئینی ترمیم کی تفصیلات
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 224 ون میں ترمیم کی سفارش کی، اور الیکشن کمیشن لیگل ریفارم کمیٹی نے سفارشات وزارت پارلیمانی امور کو ارسال کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہداء کی عزت اور احترام ہر پاکستانی کیلئے ایک مقدس امانت ہے، آرمی چیف
انتخابات کی نئی مدت
سفارش میں کہا گیا کہ اسمبلیوں کی تحلیل کی صورت میں انتخابات 90 کے بجائے 120 روز میں کرائے جائیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے اسمبلی کی مدت ختم ہونے پر انتخابات 60 کے بجائے 90 روز میں کرانے کی سفارش کی گئی۔ اس کے علاوہ انتخابی مہم کا وقت بھی 28 روز سے بڑھا کر 45 روز کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
شفافیت کی ضمانت
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شیڈول اور عدالتی کارروائیوں کے باعث بیلٹ پیپرز کی چھپائی میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ عام انتخابات کی تیاری کی مدت بڑھانے کا مقصد بھرپور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔








