دیہی خواتین کو بااختیار بنانے کے پروگرام میں ڈیجیٹل کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا
پروگرام "میں ڈیجیٹل" کا آغاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہنر مند نوجوان ویژن کے تحت دیہی خواتین کو ٹیکنالوجی کے ذریعے بااختیار بنانے کے پروگرام "میں ڈیجیٹل" کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا ہاؤس کی مرمت نہیں ہوگی، بچوں کے لیے وزٹس کا وعدہ، اسد قیصر
تقریب کی تفصیلات
اس سلسلے میں پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں خواتین کو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ چیئرپرسن وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے سکلز ڈویلپمنٹ عدنان افضل چٹھہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں شیخوپورہ، قصور، گجرات، سیالکوٹ، ننکانہ صاحب اور نارووال کی 77 خواتین کو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز فراہم کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا اقوام متحدہ میں عسکری مصنوعی ذہانت کے خطرات پر اظہار تشویش
ڈیسک ٹاپ کی تقسیم اور تربیت
چیئرپرسن اور دیگر مہمانوں نے ڈیسک ٹاپ تقسیم کئے۔ منتخب خواتین کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا۔ ان خواتین کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ، انگلش لینگویج سکلز، ای کامرس، بیسک آئی ٹی سکلز اور کانٹینٹ بنانے کی 6 ماہ کی تربیت فراہم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مختلف علاقوں میں نرخ الگ الگ
وزیر اعلیٰ کے ویژن کی اہمیت
چیئرپرسن وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے سکلز ڈویلپمنٹ عدنان افضل چٹھہ نے تقریب کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ریاست کے وسائل دیہی خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب موڑ دیئے ہیں۔ منتخب خواتین کا فرض ہے کہ وہ ان وسائل سے بھرپور استفادہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای نے گولڈن ویزا کی نئی کیٹگری متعارف کرادی
نوجوانوں کی ترقی
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل اور ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔ نوجوان کامیاب ہوں گے تو ملک کامیاب ہوگا اور ترقی کرے گا۔ نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرنا اور فروغ تعلیم وزیر اعلیٰ پنجاب کی پہلی ترجیح ہے۔ حکومت نے فروغ تعلیم کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں 860 ارب رکھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات نئے ایکٹ کے تحت کرانے کا فیصلہ
پروگرام کی کامیابی
چیئرپرسن نے کہا کہ میں ڈیجیٹل پروگرام وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کو عملی شکل دینے کا اقدام ہے۔ یہ پروگرام خواتین کو گراس روٹ لیول پر بااختیار بنانے کا شاندار اقدام ہے۔
سی ای او پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ احمد خان نے کہا کہ میں ڈیجیٹل پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد دوسرے اور تیسرے مرحلے کا شاندار آغاز ہو گیا ہے۔
اختتام
دوسرے اور تیسرے مرحلے میں 90 خواتین کا میرٹ کی بنیاد پر انتخاب کیا گیا ہے۔








