چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے تشدد کا شکار 12سالہ گھریلو ملازمہ کو بازیاب کروا کر تحویل میں لے لیا
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی کارروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے ایک کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں تشدد کا شکار 12سالہ گھریلو ملازمہ گلناز کو تحویل میں لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈرون جنگ کا آغاز؟ الجزیرہ نے خبردار کردیا
تشدد کا واقعہ
چیئرپرسن سارہ احمد کے مطابق بچی پر مبینہ تشدد کی اطلاع والٹن کے علاقے سے چائلڈ ہیلپ لائن پر موصول ہوئی۔ بچی کے سر، پاؤں، بازو اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید تشدد کیا گیا۔ مالکان نے کمسن بچی کو چھوٹی چھوٹی باتوں پر تشدد کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچنے کا انکشاف
بچی کی صحت کی دیکھ بھال
تشدد کا شکار کمسن بچی کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
قانونی کارروائی
کمسن گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے مالک اور مالکن کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔








