این سی سی آئی کے لاہور سے 5 اور اسلام آباد سے ایک افسر لاپتہ، ہیڈ آفس سمیت دفاتر کی صورتحال خراب

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا بحران

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے لاہور سے 5 اور اسلام آباد سے ایک افسر لاپتہ ہونے کے بعد ہیڈآفس سمیت این سی سی آئی اے کے تمام دفاتر کی صورتحال خراب ہوچکی ہے۔ بعض افسران کے خود سے غائب ہونے اور بیرون ملک جانے کی خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا

افسران کی غیر موجودگی

ڈان نیوز کے مطابق این سی سی آئی فیصل آباد، لاہور، ملتان، راولپنڈی اور ہیڈآفس کے 12 سے 15 افسران دفاتر نہیں آ رہے۔ بعض افسران کے بارے میں معلوم ہو رہا ہے کہ وہ بیرون ملک جا چکے ہیں اور بعض جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ہیڈآفس میں 4 افسران گزشتہ 3 ہفتے سے دفتر نہیں آ رہے، ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز اور سابق ایس ایچ او کے فرانس جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ ایک اور افسر نے 2 ہفتے کی چھٹی لی ہے اور وہ اس وقت امریکا میں ہیں۔

شکایات اور تردید

ایک افسر کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ یورپ میں موجود ہیں۔ این سی سی آئی اے کے ترجمان سے اس بارے میں رابطہ کیا گیا ہے تاہم انہوں نے کسی قسم کی تردید نہیں کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...