50 ہزار سے زائد سیلاب بحالی کارڈز متاثرین تک پہنچا دیئے گئے ہیں:عظمیٰ بخاری
سیلاب بحالی پروگرام کی کامیابی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیلاب بحالی پروگرام کے تحت 95 فیصد سروے مکمل ہو چکا ہے اور مریم نواز نے سروے مکمل ہونے کا انتظار کیے بغیر متاثرین میں امداد کی تقسیم شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے: عاصم افتخار، سلامتی کونسل میں بحث
حکومت کی اولین ترجیح: متاثرین کی بحالی
سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، اور اسی مقصد کے تحت اب تک ڈیڑھ ارب روپے کی مالی امداد متاثرہ فیملیز میں تقسیم کی جا چکی ہے، جبکہ 50 ہزار سے زائد سیلاب بحالی کارڈز متاثرین تک پہنچا دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے ستلج نے وہاڑی کے مقام پر تباہی مچا دی، درمیانے درجے کا سیلاب برقرار
نئی کیمپ سائٹس کا قیام
عظمیٰ بخاری نے مزید بتایا کہ 28 اکتوبر سے مزید اضلاع میں کیمپ سائٹس فعال کی جا رہی ہیں تاکہ امداد کی بروقت اور شفاف تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ننکانہ صاحب میں سلام متاثرین کو امدادی چیکس تقسیم کرتے ہوئے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی پی ٹی ایم جلسے میں شرکت پر پابندی لگا دی
وزیر اعلیٰ کی مخلص قیادت
انہوں نےکہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کو ایک چیلنج کے طور پر قبول کیا اور خود بحالی آپریشن کی نگرانی کی۔ تینوں دریاؤں میں بیک وقت آنے والے سیلاب کے دوران لاکھوں افراد اور 21 لاکھ سے زائد مویشیوں کو بروقت ریسکیو کیا گیا، جبکہ انتظامیہ فیلڈ میں متحرک رہی۔
یہ بھی پڑھیں: پرندے فروش نوجوان کو صحافی اسد علی طور کو نایاب طوطا فروخت کرنا مہنگا پڑ گیا، ایف آئی اے نے اکاونٹ ہی منجمد کر دیا
بحالی پروگرام کی شفافیت
عظمٰی بخاری نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر متاثرہ خاندانوں کی امداد اور بحالی کے لیے سیلاب بحالی پروگرام تیزی سے جاری ہے۔ متاثرہ خاندانوں کو پچاس ہزار بحالی کارڈز فراہم کیے جا چکے ہیں جن کے ذریعے وہ بینک سے مالی امداد حاصل کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں سفیر پاکستان کا دورہ کیلیفورنیا، بزنس لیڈرز اور کمیونٹی شخصیات سے ملاقات
اعلیٰ امدادی رقم کی فراہمی
وزیر اعلیٰ پنجاب نے متاثرین کے لیے امدادی رقم میں اضافہ کیا ہے اور جن کے گھر متاثر ہوئے انہیں پانچ لاکھ روپے تک کی مالی امداد دی جا رہی ہے۔ یہ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے شفاف اور تیز ترین بحالی پروگرام ہے۔ حکومت پنجاب کا مقصد ایک ایک متاثرہ خاندان تک امداد پہنچانا اور انہیں دوبارہ آباد کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحائف نہ دینے پر چھوڑنے پر بوائے فرینڈ نے محبوبہ سے بدلہ لینے کا ایسا طریقہ نکالا کہ پولیس کے بھی ہوش اُڑ گئے
عوامی حمایت میں مخلصی
عظمٰی بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوام کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑا اور وزیر اعلیٰ مریم نواز نے عوام کی امید کو ٹوٹنے نہیں دیا۔ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں گڈ گورننس کی نئی مثال قائم ہوئی ہے۔ ستھرا پنجاب، کسان کارڈ، صحت اور تعلیم کے منصوبے بھرپور انداز میں جاری ہیں۔
انتظامیہ کی شاندار کارکردگی
انہوں نے تمام ضلعی انتظامیہ اور محکموں کو شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نومبر تک بحالی پروگرام مکمل کر لے گی۔








