خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل پر مشاورت جاری ہے، عمران خان سے مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں ہو سکتا، اسد قیصر
پاکستان میں عدلیہ کی بے توقیری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے جس طرح عدلیہ کی بے توقیری کی جا رہی ہے، عدالتوں کو یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ اُن کی کوئی وقعت نہیں، یہ دراصل پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ سے بھی بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندی لگوائیں گے: بلاول بھٹو
عدالتوں کی آزاد حیثیت
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک قانون کی حکمرانی سے چلتا ہے، جب عدالتیں آزاد ہوں اور اُن کی عزت کی جائے۔ چار کروڑ عوام کے وزیرِاعلیٰ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے قائد سے ملاقات کریں۔ جیل مینول میں یہ واضح طور پر درج ہے کہ قیدی سے کوئی بھی ملاقات کر سکتا ہے۔ ایک ملک میں دو نظام نہیں چل سکتے۔ کابینہ کی تشکیل پر مشاورت جاری ہے، عمران خان ہمارے قائد ہیں اور اُن کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں ہو سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ اقبالؒ کے فلسفے کو اپناتے ہوئے قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا: چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ
اخلاقیات اور آئینی حقوق
اسد قیصر نے مزید کہا وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا کا کوئی ایک لفظ دکھا دیں جو غیر اخلاقی یا خلافِ آئین ہو۔ وہ جو بھی بات کرتے ہیں، آئین اور قانون کی بات کرتے ہیں، اپنے عوام اور صوبے کے حقوق کی بات کرتے ہیں۔ کیا عمران خان سے ملاقات غیر قانونی ہے؟ جب آپ ایک وزیرِاعلیٰ کی تذلیل کرتے ہیں تو آپ اُس صوبے کے عوام کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟ ہم سب پاکستانی ہیں، اور ہمیں اس ملک میں قانون کی حکمرانی قائم کرنی ہے۔
سماجی میڈیا پر بیان
جس طرح عدلیہ کی بے توقیری کی جا رہی ہے، عدالتوں کو یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ اُن کی کوئی وقعت نہیں، یہ دراصل پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہے۔ ملک قانون کی حکمرانی سے چلتا ہے، جب عدالتیں آزاد ہوں اور اُن کی عزت کی جائے۔ چار کروڑ عوام کے وزیرِاعلیٰ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے… pic.twitter.com/NBr5VZUNuV
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) October 27, 2025








