علی امین گنڈاپور کے بعد پی ٹی آئی کے تمام گروپ اکٹھے ہوگئے، حلف برداری والے دن یوم نجات منایاگیا،گورنرخیبرپختونخوا
گورنر خیبرپختونخوا کی رائے
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پہلے دن سے ہی ایک چھوٹی کابینہ کا ہونا ضروری تھا، دیکھتے ہیں کہ وزیراعلیٰ کی عمران خان سے ملاقات کب ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بیٹے امریکہ گئے نہیں بلکہ فیلڈ مارشل کے لنچ کے بعد بلائے گئے ہیں : حیدر نقوی
صوبے کے حالات اور کابینہ کی تشکیل
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات ہو جائے تو بہتر ہے، ملاقات میں دیر ہوتی رہے تو مسئلہ ہوگا کیونکہ صوبے کے سنگین حالات کو دیکھتے ہوئے فی الفور کابینہ بننی چاہیے۔
پی ٹی آئی کی صورتحال
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ علی امین کے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے سارے گروپ اکٹھے ہوگئے، جس دن حلف برادری تھی اس دن پی ٹی آئی نے یوم نجات منایا۔ آج تک یہ معلوم نہیں ہوا کہ علی امین کو کیوں نکالا گیا۔ آیا وہ میر جعفر میر صادق تھے؟ کرپٹ تھے؟ یا نا اہل؟
????علی امین کے جانے بعد پی ٹی آئی کے سارے گروپ اکٹھے ہوگئے، جس دن حلف برادری تھی اس دن پی ٹی آئی نے یوم نجات منایا۔۔ آج تک یہ معلوم نہیں ہوا کہ علی امین کو کیوں نکالا گیا۔۔ آیا وہ میر جعفر میر صادق تھے؟ کرپٹ تھے؟ یا نا اہل؟ فیصل کریم کنڈی pic.twitter.com/5xH5E1kZcl
— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) October 27, 2025








