آرمی چیف کی اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات، دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بات چیت
رانمائی راولپنڈی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے پاکستان سے دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت ادارہ جاتی اصلاحات کے ایجنڈے پر سنجیدگی سے عمل پیرا ہے:وزیرِ خزانہ پنجاب
آرمی چیف کی ملاقات
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی، جس میں ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ اور علاقائی امور پر گفتگو کی گئی۔ آرمی چیف نے پاکستانی عوام، حکومت اور مسلح افواج کی جانب سے شاہ عبداللہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دانش تیمور کی 4 شادیوں سے متعلق بیان پر شرمیلا فاروقی غصہ میں آ گئیں، شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا
دفاعی تعاون کا عزم
آئی ایس پی آر کے مطابق شاہ عبداللہ نے پاکستان آرمی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے کردار کو سراہا اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں چھوٹا طیارہ اڑان بھرتے ہی زمین پر آگرا
اردنی قیادت سے ملاقاتیں
فیلڈ مارشل نے اردنی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سے بھی ملاقات کی، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جنرل ہیڈکوارٹرز عمان آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ فریقین نے پاکستان اور اردن کی مسلح افواج کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
علاقائی امن کے لیے خراجِ تحسین
میجر جنرل یوسف احمد الحنیتی نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے کردار پر خراجِ تحسین پیش کیا۔








