ایران نے افغان قیدی کو منشیات سے متعلق الزامات پر پھانسی دے دی
افغان قیدی کو ایران میں پھانسی
کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کی جیل میں قید ایک افغان قیدی کو منشیات سے متعلق الزامات پر پھانسی دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: باپ کی قل خوانی کے خرچے پر جھگڑا، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل
پھانسی کی تفصیلات
افغان میڈیا کی جانب سے ناروے میں قائم تنظیم ایران ہیومن رائٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ افغان شہری اسلام میر سعید کو 20 اکتوبر کو یزد کی مرکزی جیل میں سزائے موت دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹبلشمنٹ کو فی الحال عمران خان سے بات چیت کی کوئی مجبوری نہیں ہے اور اگر۔۔‘‘ بانی پی ٹی آئی کے وکیل کا حیران کن بیان
خاندان کی صورتحال
تنظیم کے مطابق اسلام میر سعید کی عمر 59 سال تھی جبکہ اس کے 21 سالہ بیٹے کو بھی جرم میں مبینہ شراکت کے الزام میں 9 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے اور وہ تاحال جیل میں قید ہے۔
دیگر پھانسیاں
افغان میڈیا کا بتانا ہے کہ منشیات سے متعلق جرائم میں قید 7 ایرانی شہریوں کو بھی اتوار کے روز تبریز، سمنان، ملایر، بروجرد، قزوین، اور گرگان کی مختلف جیلوں میں پھانسی دی گئی۔








