افغان طالبان کبھی بھی پاکستان سے امن معاہدہ سائن نہیں کریں گے، فیاض الحسن چوہان
بیان فیاض الحسن چوہان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ تاریخ گواہ ہے یہ افغان خانہ کعبہ میں قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر عہد کرکے برملا توڑ دیتے ہیں۔ ابھی تو صرف یہ دوحہ اور استنبول میں بیٹھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کے کان اور دانت صاف کر کے طبی معائنے کے بعد مکمل صحت یاب قرار دے دیا گیا
افغان طالبان کے رویے پر تنقید
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا افغان طالبان کبھی بھی پاکستان سے امن معاہدہ سائن نہیں کریں گے اور اگر اُنہوں نے برادر اسلامی ملکوں کے دباؤ میں معاہدہ کر بھی لیا تو اِس پر عملدرآمد نہیں کریں گے۔ کیونکہ وہ مجبور ہیں، اُنہوں نے اِس خطے میں فتنہ و فساد اور “کُتا چیکی” کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے انڈین حکومت اور انڈین راء سے بیانہ پکڑا ہوا ہے۔ اربوں ڈالرز کا یہ “بیانہ” افغان طالبانوں کو چین نہیں لینے دے رہا۔۔۔۔!!!!
فرہنگ خیالات
تاریخ گواہ ہے۔۔۔۔۔ یہ افغان خانہ کعبہ میں قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر عہد کرکے برملا توڑ دیتے ہیں۔۔۔ ابھی تو صرف یہ دوحہ اور استنبول میں بیٹھے ہیں۔۔۔!!!
افغان طالبان کبھی بھی پاکستان سے امن معاہدہ سائن نہیں کریں گے۔۔۔ اور اگر۔۔۔ اُنہوں نے برادر اسلامی ملکوں کے دباؤ میں معاہدہ کر بھی لیا…
— Fayaz ul Hassan Chohan (@Fayazchohanpk) October 27, 2025








