پنجاب اسمبلی کا اجلاس مسلسل دوسری بار کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا
پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی کا اجلاس مسلسل دوسری بار کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔ ایوان میں سیلاب متاثرین کو بلا تفریق امداد نہ ملنے پر ارکان اسمبلی نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
اجلاس کی تاخیر
دنیا ٹی وی کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس حسب روایت دو گھنٹوں سے زائد تاخیر سے شروع ہوا۔ ایجنڈے پر دوسرے روز بھی پوسٹ بجٹ بحث کا آغاز کورم پورا نہ ہونے کے باعث نہیں ہو سکا، نہ ہی کوئی اہم مسودہ قانون پیش کیا جا سکا۔
اجلاس کی نئی تاریخ
کورم پورا نہ ہونے کی صورت میں پینل آف چیئرپرسن سمیع اللہ خان نے اجلاس کی کارروائی منگل دوپہر 2 بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔








