سوال یہ ہے کہ سیاسی اکابرین قوم کو کیا درس دے رہے ہیں: محفوظ النبی خان
پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی نجکاری اور ائیر پنجاب بنانے کی تیاری حکمرانوں کی دو عملی کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔ پاکستان کی قومی ایئرلائن نسلوں پر محیط وابستگی ہے جو اس کو قومی اثاثہ اور دنیا بھر میں پاکستان کی شناخت بناتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکمران امریکا اور اسرائیل سے خوف کھاتے ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن
سوالات و مسائل
سوال یہ ہے کہ ہمارے سیاسی اکابرین قوم کو کیا درس دے رہے ہیں؟ یہ تاثرات معروف سماجی و سیاسی رہنما محفوظ النبی خان نے ایک بیان میں پیش کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپوت پاکستان محمد نواز شریف قدیم لاہور کی بحالی کے لیے کوشاں
پی آئی اے کی ترقی کا امکان
محفوظ النبی خان نے مزید کہا کہ اب جبکہ پی آئی اے کی پروازوں میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے اور حال ہی میں برطانیہ کا روٹ بحال ہوا ہے، قومی اثاثے کی ترقی اور آمدنی میں اضافہ ناگریز ہے۔ اس کے بعد، پی آئی اے کو سرکاری تحویل سے پرائیویٹ سیکٹر میں دینا اور سرکاری سطح پر نئی ایئرلائن کی تشکیل کا کوئی جواز نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روضۂ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے نئے اوقات کا اعلان
عالمی منظر نامہ
دوسری طرف قوم اور کشمیری عوام عالمی سطح پر وادی پر غاصبانہ بھارتی قبضے اور فوج کشی کے خلاف یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ ایسے میں آزاد کشمیر میں اقدار کے حصول کے لیے سیاسی جماعتوں کی رسہ کشی ایک دلچسپ کھیل ہے جو ملک میں جمہوری صورتحال کی ابتری کی نشانی ہے۔
سیاسی درس
اب سوال یہ ہے کہ ہمارے سیاسی اکابرین قوم کو کیا درس دے رہے ہیں؟








