بھارتی پنجاب کا دورہ: مطالعاتی اور خیرسگالی
مصنف کی تفصیلات
مصنف: رانا امیر احمد خاں
قسط: 200
یہ بھی پڑھیں: وفاقی اور خیبر پختونخوا حکومت میں معاملات طے پا گئے
ثقافتی میلے کی دعوت
پاک، بھارت حکومتوں اور دونوں ممالک کی سماجی انجمنوں اور انسانی حقوق کے اداروں کی جانب سے پاک، بھارت امن و دوستی کی خواہش کے پیشِ نظر امسال لدھیانہ اور اجنالہ میں 18 اکتوبر تا 20 اکتوبر 2007 ء ہونے والے ثقافتی میلے کو پاک، بھارت دوستی کے لیے وقف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہم آپ کو پاکستانی وفد کے ساتھ اس ثقافتی میلے میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں۔ ہمیں امید واثق ہے کہ آپ ہماری دعوت کو شرف قبولیت بخشیں گے۔ پاکستانی وفد کے ارکان کے قیام و طعام و مہمانداری کا شرف حاصل کر کے ہمیں بے حد مسرت حاصل ہو گی، ہم آپ کی جانب سے مثبت جواب کے منتظر رہیں گے۔
خیراندیش بھوپندر سنگھ سندھو
جنرل سیکرٹری
پروفیسر موہن سنگھ میموریل فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ)
لدھیانہ مشرقی پنجاب، انڈیا
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے آج رات سے ۱۹ ستمبر تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی
وفد کا دورہ بھارت
سٹیزن کونسل آف پاکستان کے ایک وفد نے راقم کی سربراہی میں پنجابی زبان کے مشہور شاعر پروفیسر موہن سنگھ کی انتیسویں برسی کی تقریبات میں شرکت کے لیے ڈاکٹر موہن سنگھ میموریل فاؤنڈیشن کی دعوت پر 18 تا 20 اکتوبر 2007ء بھارتی پنجاب کا دورہ کیا۔ مشرقی پنجاب کے اضلاع لدھیانہ اور برنالہ میں تقریبات کا اہتمام تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ملیر جیل میں خودکشی کرنے والے ماہی گیر کی لاش بھارتی حکام کے حوالے کردی گئی
وفد کے اراکین
سٹیزن کونسل پاکستان کا وفد صدر کونسل رانا امیر احمد خاں و بیگم رانا امیر احمد خاں، ظفر علی راجا و بیگم ظفر علی راجا مع بیٹی سیرت ظفر راجا، محمد ارشاد چودھری و بیگم ارشاد چودھری، سیدہ غلام فاطمہ لیبر لیڈر پاکستان باؤنڈڈ لیبر فیڈریشن، جہانگیر اے جھوجہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ و سابق صدر لاہور ہائی کورٹ بار اور محمد جلیل بٹ سوشل سائنٹسٹ پر مشتمل تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، پاسپورٹ آفس شیخوپورہ کے ملازم سمیت 3 ملزم گرفتار
دورہ کی تفصیلات
بھارتی پنجاب کا یہ دورہ مطالعاتی بھی تھا اور خیرسگالی بھی۔ بھارت کے شہر لدھیانہ، برنالہ اور رائے کوٹ میں ہمارا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا اور بے حد پذیرائی ملی۔ ہمیں متعدد چھوٹے بڑے اجتماعات اور پریس کانفرنسوں سے خطاب کرنے، باہمی تبادلہئ خیالات کرنے اور ثقافتی تقریبات میں شامل ہونے کا موقع ملا۔ پہلے روز صبح 9 بجے پنجاب زرعی یونیورسٹی لدھیانہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر منجیت سنگھ کینگ سے ملاقات خوبی رہی۔
یہ بھی پڑھیں: اسد زمان، ابو بکر، حیدر، اور سلار نے ایچی سن کالج جونیئر ٹینس چیمپئن شپ سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
ثقافتی تبادلے
وائس چانسلر صاحب نے زرعی یونیورسٹی لائل پور/ فیصل آباد میں اپنی تعلیم کے دور کی خوشگوار یادیں ہمارے ساتھ تازہ کیں۔ لدھیانہ ہی میں پنجاب کلچرل میوزیم دیکھنے کے بعد خوشگوار احساس ہوا کہ سکھ قوم کی اپنی زبان اور ثقافت سے وابستگی قابلِ فخر اور قابلِ ستائش ہے۔ بعدازاں ہم لدھیانہ سے برنالہ پہنچے جہاں ہم نے سردار موہن سنگھ کلچرل میلے کے ضمن میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: حمل کے دوران خواتین کے دماغ میں ہونے والی عجیب تبدیلیاں جو جذبات اور یادداشت پر اثر ڈالتی ہیں
تاریخی پس منظر
اسی شام برنالہ اور رائے کوٹ سے واپسی کے دوران ہمارے بھارتی کوآرڈینیٹر سردار بھوپندر سنگھ سندھو نے ہمیں بتایا کہ قیام پاکستان سے قبل رائے کوٹ قصبہ اور دیہات میں ہمارے چیچہ وطنی والے رائے صاحبان کا بے حد اثر و رسوخ تھا۔ ان کی یہاں زمینیں اور جائیدادیں تھیں لوگ انہیں یاد کرتے ہیں اور رائے صاحبان آج بھی اگر چیچہ وطنی سے یہاں آکر صوبائی و مرکزی اسمبلی کے انتخاب میں حصہ لیں تو وہ یہاں اتنے مقبول اور ہر دلعزیز ہیں کہ آج بھی یہاں جیتیں گے۔
(جاری ہے)
نوٹ
یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔








