مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد میں پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا
مسلم لیگ ن کا پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحاد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد میں پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے رہنماؤں نے ایوان صدر کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: ہم فلسطین اور اسرائیل کے لیے امن اور ابراہیم معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان
تحریک عدم اعتماد کی حمایت
ن لیگ کے سینیئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں،ن لیگ تحریک عدم اعتماد میں پیپلزپارٹی کا ساتھ دے گی۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ن لیگ آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں ہوگی۔موجودہ مدت پوری ہونے کے بعد آزاد کشمیر میں فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جھنگ: رشتے سے انکار پر ملزم نے ماموں کی بیٹی کو زہر دے کر قتل کردیا
حکومت کی ناکامی
وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں آزاد کشمیر کا موجودہ سیٹ اپ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تشدد یا ہراسانی ہرگز برداشت نہیں، پنجاب خواتین کیلئے محفوظ ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ
احسن اقبال نے بتایا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں تحریک عدم اعتماد پر اتفاق ہوا ہے، مسلم لیگ ن حکومت کا حصہ نہیں بنے گی، اپوزیشن میں بیٹھے گی۔احسن اقبال نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی کو آزاد کشمیر میں اکثریت حاصل ہوئی تو وہ حکومت بنائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس سرفراز ڈوگر نے بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ حلف اٹھا لیا
مسائل کا حل
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ موجودہ آزاد کشمیر کی حکومت مسائل حل کرنے کے بجائے مسائل پیدا کرنے کا سبب بن گئی۔
سیاسی استحکام کی ضرورت
قمرزمان کائرہ نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کا فیصلہ ہے کہ یہ آزاد کشمیر میں اپوزیشن میں بیٹھیں گے، آزاد کشمیر میں سیاسی استحکام لانا ہے، مسائل کا حل نکالنا ہے۔قمرزمان کائرہ نے کہا کہ ہم نے مسلم لیگ ن اور انہوں نے پیپلزپارٹی کے فیصلے کو مانا ہے۔








