انوار الحق بے اختیار وزیر اعظم، وہ کوئی PRO بھی نہیں لگا سکتے، سردار تنویر الیاس

سابق وزیر اعظم کا بیان

مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ اس وقت آزاد کشمیر میں جو ہائبرڈ حکومت تھی اس کا مایوس کن پہلو یہ تھا کہ 53 ممبران کے ہاؤس میں سے 47 ممبران نے موجودہ وزیر اعظم انور الحق کو ووٹ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر گوہر کی 3 شخصیات سے اہم ملاقاتیں

سیاسی جماعتوں کی صورتحال

لیکن حقیقی صورتحال یہ ہے کہ آزاد کشمیر کی دو بڑی سیاسی جماعتیں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ہیں۔ اس کے باوجود انور الحق نے خفیہ پی ٹی آئی بنا لی جس کی وجہ سے نہ مسلم لیگ ن کو اختیار ملا اور نہ ہی پیپلز پارٹی کو۔

یہ بھی پڑھیں: سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی

وزیر اعظم کی بے اختیاری

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس نے کہا کہ انوارالحق ادھر بے اختیار وزیر اعظم ہیں، وہ کوئی پی آر او نہیں لگا سکتے۔ اس وقت آزاد کشمیر میں متعدد آئینی عہدے خالی پڑے ہیں، وکیل، پولیس اور ڈاکٹر سراپا احتجاج ہیں، جس کی وجہ سے آزاد کشمیر میں ہیجانی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موبی لنک بینک نے پاکستان بینکنگ ایوارڈز 2024 میں ’بہترین مائیکروفنانس بینک‘ کا اعزاز حاصل کرلیا.

سیاسی جماعتوں کی ضرورت

ایسی صورتحال میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن یہ سوچنے پر مجبور ہو گئی ہیں کہ اگر اب بھی کردار ادا نہ کیا تو آزاد کشمیر کے حالات بہت بگڑ جائیں گے۔

آزاد کشمیر کا دفاعی کردار

سردار تنویر الیاس نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر ایک پرامن علاقہ ہے، یہ پاکستان کا دفاعی حصار رہا ہے۔ پورے پاکستان میں آٹا پانچ ہزار روپے من ہے، جبکہ آزاد کشمیر میں دو ہزار روپے کا مل رہا ہے۔ پورے پاکستان نے آزاد کشمیر کے لوگوں کو سینے سے لگا رکھا ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...