ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت پورے صوبے میں صفائی ستھرائی جاری ہے، میاں غلام محی الدین

دبئی میں ملاقاتیں

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن دبئی کے سینئر نائب صدر میاں غلام محی الدین نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران چیف منسٹر پنجاب محترمہ مریم نواز کے پولیٹیکل ایڈوائزر ذ یشان ملک، ارمغان سبحانی ایم این اے حلقہ NA-70 اور رانا محمد عارف اقبال ایم پی اے حلقہ PP-44 سے ملاقات کی اور مختلف النوع موضوعات پر بات چیت کی اور اپنے علاقہ بھوتھ کے مسائل بیان کئے۔

یہ بھی پڑھیں: باغیوں کا دمشق پر قبضہ سیاسی زلزلے سے کم نہیں:ملیحہ لودھی

محترمہ مریم نواز کی صفائی مہم

چیف منسٹر پنجاب محترمہ مریم نواز کے پولیٹیکل ایڈوائزر ذ یشان ملک سے ملاقات کے دوران میاں غلام محی الدین نے ان سے اپنے علاقہ کے مسائل اور پارٹی کی صورت حال کا ذکر کیا۔ اس موقع پر ذ یشان ملک نے کہا کہ چیف منسٹر پنجاب محترمہ مریم نواز نے پنجاب کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے "ستھرا پنجاب" مہم شروع کی ہے جس کے تحت پورے پنجاب کے ہر شہر، قصبہ اور گاؤں میں صفائی ستھرائی کی مہم جاری ہے۔ یہ مہم پہلے کبھی شروع نہیں کی گئی تھی اور یہ اعزاز صرف محترمہ مریم نواز کو ہی حاصل ہوا کہ انہوں نے پنجاب کے لوگوں کی حفظان صحت کے لیے سوچا اور عملی اقدامات کیے، جن کے اثرات پورے پنجاب میں نظر آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت مختصر مدت میں 1806 گھر مکمل، خوشی ہے اللہ نے وعدہ پورا کرنے کی توفیق دی: مریم نواز

مسائل کا حل

حلقہ NA-70 کے ممبر نیشنل اسمبلی ارمغان سبحانی سے ملاقات کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن دبئی کے سینئر نائب صدر میاں غلام محی الدین نے اپنے علاقہ بھوتھ کے بنیادی مسائل پیش کئے۔ میاں غلام محی الدین نے کہا کہ برسات کے دنوں میں قصبہ بھوتھ میں برساتی پانی گلیوں اور نالیوں میں چلتا رہتا ہے اور کوڑا کرکٹ ہر طرف بکھرا ہوا ہے، جس کی وجہ سے علاقہ میں تعفن پھیلا رہتا ہے۔ یہ مسائل سن کر ارمغان سبحانی MNA نے وعدہ کیا کہ قصبہ بھوتھ کے مسائل کے لئے ستھرا پنجاب ٹیم کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جن پر بہت جلد کام شروع ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ اقبال کی دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی بیوہ کہنے سے گریز کرنے کی درخواست

ماڈل ولیج کی تھمید

حلقہ PP-44 کے ایم پی اے رانا محمد عارف اقبال آف ہرناہ سے ملاقات کے دوران میاں غلام محی الدین نے قصبہ بھوتھ کے مسائل کا تذکرہ کیا، جس پر رانا محمد عارف اقبال نے کہا کہ بھوتھ کو ماڈل ولیج بنانے پر غور و خوض ہو رہا ہے جبکہ علاقہ کے دیگر بڑے مسائل اور ترقیاتی کام حسب وعدہ جلد مکمل کر دئیے جائیں گے۔

ملاقاتوں میں موجود شخصیات

متذکرہ ملاقاتوں کے دوران عابد لودھرا، عاصم سہیل، سابق چیئرمین یونین کونسل بھوتھ، غلام فرید الدین، غلام نظام الدین، محمد شبیر، محمد سلیم، انصر گجر، محمد ندیم اور محمد عرفان آف بھوتھ بھی پاکستان مسلم لیگ ن دبئی کے سینئر نائب صدر میاں غلام محی الدین کے ساتھ موجود تھے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...