ایس پی عدیل اکبر کے خلاف الزامات کی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی
انکوائری رپورٹ کا خلاصہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایس پی عدیل اکبر کے خلاف الزامات کی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی جارحیت کے نتیجے میں زخمی 2 جوان شہید، شہدا کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی
الزامات کا جائزہ
مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کے خلاف حکومت بلوچستان کے الزامات غلط ثابت ہوئے۔ کابینہ ڈویژن کی انکوائری میں عدیل اکبر کو تمام الزامات سے بری قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عدل وانصاف کی بالادستی معاشرتی ترقی کا ضامن ہے : وومن اسلامک لائرز فورم کے سالانہ کنونشن سے مقررین کا خطاب
انکوائری کے نتائج
انکوائری رپورٹ کے مطابق، عدیل اکبر کے خلاف الزامات ثابت نہ ہو سکے۔ عدیل اکبر کے خلاف انکوائری کی وجہ سے پروموشن رک گئی تھی، جس کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئے تھے۔
بریت کا نوٹیفکیشن
کابینہ ڈویژن نے ایس پی عدیل اکبر کے خلاف انکوائری مکمل کی تھی، سول سرونٹس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز کے تحت کارروائی کی گئی تھی۔ کابینہ سیکریٹریٹ نے بریت کا نوٹیفکیشن 10 اپریل 2025 کو جاری کیا تھا۔








