بھارت کے خلاف کارروائی سے روکا گیا، سابق آئی سی سی ریفری کا انکشاف
کرس براڈ کا انکشاف
لندن (ویب ڈیسک)سابق میچ ریفری کرس براڈ نے آئی سی سی کی بھارت نوازی کا پول کھول دیا۔
یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس؛دفتر خارجہ کا غیرملکی سفارتکاروں کو نقل و حرکت محدود رکھنے کا مشورہ
موقع پر جرمانے کی ہدایت
برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کو انٹرویو میں انگلینڈ کے سابق کرکٹر اور آئی سی سی میچ ریفری کرس براؤڈ نے کہا ایک میچ میں بھارت نے مقررہ وقت میں 3 سے 4 اوور کم کرائے۔ جس پر جرمانہ بنتا تھا لیکن میچ کے بعد ایک فون آیا جس میں ہدایت دی گئی کہ بھارت پر ہاتھ ہلکا رکھیں، نرمی دکھائیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا اچانک مذاکرات کی طرف آنا شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے، خواجہ آصف
آئی سی سی کی شفافیت پر سوالات
کرس براڈ کے انکشاف نے آئی سی سی کی شفافیت پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ کرس براڈ نے 2003 سے 2024 تک آئی سی سی میچ ریفری کے طور پر خدمات انجام دیں۔
کھیل میں سیاست
اُن کا کہنا تھا کہ کھیل میں کافی سیاست شامل ہے، اب لوگ سیاسی پیچیدگی سمجھ کر فیصلے کرتے، سارا پیسہ بھارت کے پاس ہے، اس نے عملی طور پر آئی سی سی پر قابو کرلیا ہے۔








