ہیپی برتھ ڈے مریم نواز نے زندگی کی 52 بہاریں دیکھ لیں
مریم نواز کا 52 واں جشن ولادت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زندگی کی 52 بہاریں دیکھ لیں۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ کے بعد لگژری امپورٹڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوئی؟ آپ بھی دیکھیے
سالگرہ کی تقریبات
اس سلسلے میں ملک بھر میں مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام سالگرہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا اور کیک کاٹے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار نے ایران جیسے اتحادی کو نظر انداز کرکے سفارتی خودمختاری کو قربان کردیا:سونیا گاندھی نے اہم سوالات اٹھا دیئے
تعلیم اور سیاسی سفر
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز 28 اکتوبر 1973ء کو پیدا ہوئیں۔ مریم نواز کی شادی 1992ء میں کیپٹن (ر) صفدر سے ہوئی۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ مریم نواز کا سیاسی سفر 2013ء کے انتخابات سے شروع ہوا جب انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم ایسے زبردست اور کامیاب انداز میں چلائی کہ میاں نواز شریف ملک کے تیسری بار وزیراعظم منتخب ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: گوندل کی UPVC شیٹ، درجہ حرارت میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی، حیرت انگیز ٹیکنالوجی
خواتین کے حقوق کی علمبردار
مریم نواز صرف سیاسی میدان میں ہی نہیں بلکہ خواتین کے حقوق اور بچیوں کی تعلیم کے فروغ میں بھی نمایاں ہیں اور اسی بناء پر برطانوی نشریاتی ادارے نے نواز شریف کے دور اقتدار میں انہیں دنیا کی 100 سربراہان مملکت کی بااثر بیٹیوں میں شامل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: روسین تیل کی خریداری روکنے کے حوالے سے مودی اور ٹرمپ کے درمیان کوئی بات نہیں ہوئی، بھارت نے امریکی صدر کا بیان جھٹلا دیا
وزیر اطلاعات کا تہنیتی پیغام
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کیلئے سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغام جاری کیا اور کہا کہ پنجاب کی عوام کو اتنے تحفے دینے کا شکریہ۔
پنجاب کی عوام کو اتنے تحفے دینے کا شکریہ
ہم سب آپکی لمبی زندگی ،صحت،اور مزید اچھے کام کرنے کی توفیق کی دعا ہی کرسکتے ہیں#HBDCMMARYAM #HBDSuperCMPunjab pic.twitter.com/HrDLoR4YPW— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) October 27, 2025
ویڈیو پیغام
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی عوام کی خدمت بارے تیار کردہ خصوصی ویڈیو بھی جاری کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم آپ کی لمبی زندگی، صحت اور عوام کی اس سے بڑھ کر خدمت کیلئے دعا گو ہیں۔








