متوقع تحریک عدم اعتماد ؛پیپلزپارٹی نے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم کو استعفیٰ دینے کیلئے مہلت دیدی
پیپلزپارٹی کی مہلت
مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم آزاد کشمیر کو استعفیٰ دینے کیلئے مہلت دیدی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا جھوٹ بے نقاب، امریکہ کا بھارتی دعوؤں پر انٹیلی جنس شواہد کی تصدیق سے انکار
استعفیٰ کا وقت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کو پیغام دیا ہے کہ وزیراعظم دن 2بجے تک استعفیٰ دیدیں، دوپہر 2بجے کے بعد تحریک عدم اعتماد فائل کی جائے گی۔
سیاسی صورتحال
ذرائع کاکہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو 36ممبران کی حمایت حاصل ہے، تاہم وزیراعظم چودھری انوار الحق کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے。








