پنجاب میں بغیر گرین سٹیکر گاڑیاں فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ
پنجاب میں ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ادارہ تحفظ ماحول پنجاب نے صوبے میں 15 نومبر کے بعد بغیر گرین اسٹیکر گاڑیاں فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: صنم سعید نے ڈراما انڈسٹری سے دوری کی وجہ بتا دی
ایگزاسٹ ٹیسٹنگ کی لازمی قرار
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق، ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے مطابق لاہور میں تمام گاڑیوں کے لیے ایگزاسٹ ٹیسٹنگ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریونیو بڑھانے کے لیے پنجاب ریونیو اتھارٹی میں اسپیشل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ، ایمانداری سے ٹیکس ادا کرنے والوں کو پریشان نہ کیا جائے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
سخت کاروائیوں کا آغاز
انہوں نے بتایا کہ ای پی اے پنجاب نے لاہور میں آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن کا آغاز کر دیا۔ 15 نومبر 2025 کے بعد بغیر ای ٹی ایس سرٹیفکیٹ یا گرین اسٹیکر گاڑیاں سڑک پر نظر آئیں تو قبضے میں لے لی جائیں گی۔ صرف وہی گاڑیاں سڑک پر چل سکیں گی جو پنجاب ماحولیاتی معیار پر پوری اتریں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے سیلاب متاثرین میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے، 24 گھنٹوں میں 33 ہزار سے زائد مریض رپورٹ
شہریوں کی آگاہی
ڈی جی ماحولیات کا کہنا تھا کہ ای پی اے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ گاڑیوں کے اخراج اور شور کی جانچ لازمی ہے۔ ماحول دشمن گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی نافذ کی گئی ہے۔ ای ٹی ایس سے غیر تصدیق شدہ گاڑیوں کو قانونی کارروائی اور ضبطگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
موثر مہم کا آغاز
ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ کا کہنا تھا کہ ای پی اے پنجاب نے آلودگی کے خلاف سخت ترین مہم کا آغاز لاہور سے کر دیا ہے۔ شہری فوری طور پر اپنی گاڑیوں کی ایگزاسٹ ٹیسٹنگ مکمل کروائیں ورنہ گاڑیاں ضبط ہوں گی۔








