ترکیہ نے برطانیہ سے 20 یوروفائٹر ٹائیفون طیارے خریدنے کا معاہدہ کرلیا
ترکیہ کا جدید فضائی دفاعی معاہدہ
استنبول(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکیہ نے اپنی فضائی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے برطانیہ سے 20 یورو فائٹر ٹائیفون طیارے خریدنے کا معاہدہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: 95 روز بعد پاکستانی طیارے گرانے کا دعویٰ بھارت کی مزید جگ ہنسائی کا باعث بنے گا: سینیٹر عرفان صدیقی
معاہدے کی تقریب میں اہم شخصیات کی شرکت
رائٹرز کے مطابق انقرہ میں معاہدے سے متعلق ہونے والی تقریب میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ڈرون گرانے کے لیے میزائل ڈیفنس سسٹم کیوں نہیں چلایا گیا؟ سب سے زیادہ پوچھے جانے والے سوال کا جواب مل گیا۔
اسٹریٹجک تعلقات کی نئی علامت
ترکیہ کے صدر اردوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاہدے کو دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کی نئی علامت قرار دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت: روایتی شندور پولو فیسٹیول 20 جون سے شروع ہوگا
معاہدے کی مالیت اور جیٹس کی آمد
معاہدے کی مالیت تقریباً 11 ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ پہلے یورو فائٹر جیٹس 2030 میں ترکیہ پہنچیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: مسافر بس المناک حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
علاقائی برتری کی کوششیں
ترکی کی وزارتِ دفاع کے مطابق وہ قطر اور عمان سے بھی 12، 12 ٹائیفون طیارے خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ خطے میں اسرائیل جیسے حریف ممالک کے مقابلے میں اپنی برتری برقرار رکھ سکے۔
مجموعی جنگی طیاروں کی خریداری کا ارادہ
ترک حکام نے بتایا کہ وہ مجموعی طور پر 120 جنگی طیارے خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ جولائی میں ترکیہ اور برطانیہ کے درمیان 40 یوروفائٹر طیاروں کی خریداری کا ابتدائی معاہدہ ہوا تھا۔








