میئر کراچی کے حمایت یافتہ 32 پی ٹی آئی ارکان سے تحریک انصاف کا لاتعلقی کا اظہار
کراچی میں سیاسی تبدیلی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) میئر کراچی کے حمایت یافتہ 32 پی ٹی آئی ارکان سے تحریک انصاف نے لاتعلقی کا اظہا کر دیا۔
پی ٹی آئی کا بیان
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کراچی نے 32 ارکان سٹی کونسل سے اظہار لاتعلقی کا خط میئر کراچی کو ارسال کردیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ 32 منحرف ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کی جا چکی ہے، منحرف 32 ارکان سے پاکستان تحریک انصاف کا تعلق نہیں۔








