یو اے ای کی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری جیتنے والا نوجوان کون؟ شناخت سامنے آگئی
خوش قسمت لکیریں
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات کی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری جیتنے والے خوش قسمت شخص کی شناخت ظاہر کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: روس نے یوکرین کے 100 سے زائد ڈرون حملے ناکام بنادیئے۔
لاٹری کا فاتح
خلیجی میڈیا کے مطابق ابوظبی میں مقیم 29 سالہ انیل کمار بولا نے 100 ملین درہم کی لاٹری جیتی۔
From anticipation to celebration, this is the reveal that changed everything!
Anilkumar Bolla takes home AED 100 Million! A Lucky Day we’ll never forget.For Anilkumar, Oct. 18 wasn’t just another day, it was the day that changed everything.
A life transformed, and a reminder… pic.twitter.com/uzCtR38eNE— The UAE Lottery (@theuaelottery) October 27, 2025
یہ بھی پڑھیں: سندھ اسمبلی ارکان کی تنخواہ ساڑھے 4لاکھ روپے مقرر کرنے کی منظوری
فاتح کی حکایت
انہوں نے کہا کہ میں نے لاٹری کے لیے کوئی خاص حربہ استعمال نہیں کیا تھا، بس اپنی والدہ کی سالگرہ کے مہینے کی مناسبت سے 11 نمبر کا انتخاب کیا تھا اور ایک ہی باری میں 12 ٹکٹس خریدے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے میٹرک کے امتحانات میں خراب رزلٹ سکولوں کے پرنسپلز کو لے ڈوبا، 15 پرنسپلز کو معطل
ایک خواب کی تعبیر
انیل کمار بولا کا کہنا ہے لاٹری جیتنا کسی خواب سے کم نہیں، بار بار دہراتا ہوں کہ 100 ملین درہم انعام جیت چکا ہوں، جب انعام جیتنے کا پتہ چلا تو سکتے میں آ گیا تھا۔
مستقبل کے منصوبے
انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک سپر لگژری کار خریدوں گا اور اپنی خوشی کا جشن سیون سٹار ہوٹل میں مناؤں گا، خاندان کو ابوظہبی منتقل کروں گا اور ان کی مالی مدد کروں گا۔
انیل کمار بولا کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ اس رقم کو اپنی سوچ کے مطابق صحیح راستے پر لگاؤں، انعامی رقم کا کچھ حصہ فلاحی کاموں پر خرچ کروں گا۔








