لاہور فٹبال لیگ میں گولز کی برسات، مزید 6 میچز کا فیصلہ، ریال اکیڈمی اور فیم اکیڈمی فاتح
ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ کا دوسرا مرحلہ
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام لاہور میں جاری ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ کے دوسرے مرحلے میں مزید 6 میچز کا فیصلہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ایم ایم اے فائٹ ملتوی
پہلے میچ کے نتائج
فیم فٹ بال گراونڈ پر کھیلے گئے دن کے پہلے میچ میں فیم سپورٹس کلب نے علی گورائیہ ایف سی کو پانچ صفر اور لکی سپورٹس نے پبلیکن کو تین صفر سے شکست دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا، حالیہ سیلاب میں جاں بحق 411 میں سے 352 افراد کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی مکمل
دوسرے میچ کے نتائج
رئیڈرز کلب گراونڈ پر کھیلے گئے میچ میں ریال لاہور فٹ بال اکیڈمی نے چائنا سکیم کو چار صفر سے ہرا دیا۔ ایک اور میچ میں باٹا پور نے بلیک پول ایف سی کو دو صفر سے شکست دے دی۔
اہم کامیابیاں
اس میدان پر فیم اکیڈمی نے شاہدرہ ایف سی کو دو صفر اور واحدت ایف سی نے افشاں کلب کو سات صفر سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔








