این سی سی آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چودھری سرفراز اور دیگر کیخلاف ایف آئی آر منظر عام پر آ گئی
ایف آئی آر کی منظر کشی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) این سی سی آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چودھری سرفراز اور دیگر کیخلاف ایف آئی آر منظر عام پر آ گئی۔ مقدمہ ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
رشوت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈکی بھائی کی فیملی سے مجموعی طور پر 90 لاکھ روپے کی رقم بطور رشوت وصول کی گئی۔ تفتیشی افسر این سی سی آئی اے شعیب ریاض نے ڈکی بھائی کو ریلیف دلوانے کیلئے 60 لاکھ روپے لئے۔








