کوئٹہ: آسمان پر خوبصورت رنگ برنگی روشنیوں کا ہالہ دیکھا گیا
کوئٹہ میں رنگ برنگی روشنیوں کا نایاب منظر
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آسمان پر خوبصورت رنگ برنگی روشنیوں کا ہالہ دیکھا گیا۔
رنگوں کا ہالہ
روزنامہ جنگ کے مطابق کوئٹہ، نوشکی، دالبندین سمیت مختلف علاقوں میں افق پر مختلف زاویوں سے رنگوں کا ہالہ صبح کے وقت میں دکھائی دیا۔
دکھائی دینے کا وقت
خوبصورت رنگوں والی روشنیوں کا ہالہ 6 بج کر 20 منٹ پر افق سے غائب ہوگیا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل
سوشل میڈیا پر رنگ برنگی روشنیوں کے ہالے کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔
???? کوئٹہ میں آج صبح آسمان پر حیرت انگیز نظارہ دیکھا گیا..
یہ دلکش "فائر رینبو" دراصل بادلوں میں بننے والا ایک نایاب منظر ہے جسے Cloud Iridescence کہا جاتا ہے ☁️
کیا آپ نے کبھی یہ نظارہ اپنی زندگی میں دیکھا ہے؟©️ Muddasir Jameel pic.twitter.com/bfPIfJYuZb
— WeatherWalay (@weatherwalay) October 28, 2025








